1989-04-04



ذوالفقار علی بھٹو کی دسویں برسی پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
4، اپریل 1989ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی دسویں برسی کے موقع پر دو یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن پر ان کے پورٹریٹس شائع کئے گئے تھے اور انگریزی میں 10th DEATH ANNIVERSARY ZULFIKAR ALI BHUTTO 4 APRIL 1989, 1928-1979 کے الفاظ تحریر تھے ۔ ان ڈاک ٹکٹوں کی قیمت ایک روپیہ اور دو روپے تھی۔ ایک روپیہ والا ڈاک ٹکٹ عبدالمنیر نے اور دو روپے والا ڈاک ٹکٹ عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر 22 فروری 1975ء کو جاری ہونے والے دو یادگاری ڈاک ٹکٹوں پر بھی شائع ہوچکی تھی۔