2004-01-14


محکمہ ڈاک کی مین آف لیٹرز سیریز میں پروفیسر احمد علی کے یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
14جنوری 2004ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان کے عظیم اہل قلم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کی سیریز کا ایک ڈاک ٹکٹ پروفیسر احمد علی کی یاد میں جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پرپروفیسر احمد علی کا ایک خوب صورت پورٹریٹ بنا تھا۔ چار روپیہ مالیت کا یہ ڈاک ٹکٹ عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھااوراس پر انگریزی میں MEN OF LETTERS اور PROFESSOR AHMED ALI 1910 1944 کے الفاظ تحریر تھے۔