1999-12-06
1966 Views
محکمہ ڈاک کی سائنٹسٹس آف پاکستان سیریز میں ڈاکٹر افضال حسین قادری کے یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
21نومبر 1998ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان کے عظیم سائنس دانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کی ایک سیریز کا آغاز کیا تھاجس کا نام سائنٹسٹس آف پاکستان سیریز رکھا گیاتھااور اس سلسلے کے پہلے دو ڈاک ٹکٹ ڈاکٹر عبدالسلام اور ڈاکٹر سلیم الزماں صدیقی کی یاد میں جاری کیے گئے تھے۔ 6 دسمبر 1999ء کو اس سلسلے کا تیسرا ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا جو ڈاکٹر افضال حسین قادری کی یاد میں تھا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر ڈاکٹر افضال حسین قادری کا ایک خوب صورت پورٹریٹ شائع کیا گیا تھا۔ دو روپیہ مالیت کا یہ ڈاک ٹکٹ مسعود الرحمٰن صدیقی نے ڈیزائن کیا تھا اور اس پر انگریزی میں SCIENTISTS OF PAKISTAN اور Prof. Dr. Afzal Qadri 1912-1974 کے الفاظ تحریر تھے۔