18 February
ایگری کلچر ڈیولپمنٹ بنک آف پاکستان کی پچیسویں سالگرہ کے موقع پر ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

18فروری 1986ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایگری کلچر ڈیولپمنٹ بنک آف پاکستان کی پچیسویں  سالگرہ کے موقع پر 60پیسے مالیت کا ایک  یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پرایگری کلچر ڈیولپمنٹ بنک آف پاکستان،اسلام آباد کی عمارت کی تصویر اور بنک کا لوگو شائع کیا گیا تھا اور انگریزی میں 25 YEARS OF AGRICULTURE DEVELOPMENT BANK OF PAKISTAN 1961  1986 کے الفاظ تحریر کیے گئے تھے ۔  اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ پریس کے ڈیزائنرعادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔

UP