1984-11-07
یونائیٹڈ بنک لمیٹڈ کی سلور جوبلی
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
7نومبر1984ء کو پاکستان کے معروف بنک یونائیٹڈ بنک لمیٹڈ نے اپنے قیام کے 25سال مکمل ہونے پر اپنی سلور جوبلی تقریبات منائیں ۔ اس موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے بھی 60پیسے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جسے عادل صلاح الدین نے ڈیزئن کیا تھا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر یونائیٹڈ بنک لمیٹڈ کا لوگو بنا تھا اور United Bank Limited Silver Jubilee 1959 - 1984کے الفاظ تحریر تھے۔ یہ پاکستان کی تاریخ کا دوسراموقع تھا جب پاکستان کے محکمہ ڈاک نے کسی غیر سرکاری ادارے کے حوالے سے کوئی ڈاک ٹکٹ جاری کیا ۔ اس سے قبل محکمہ ڈاک نے 1966ء میں حبیب بنک لمیٹڈ کی سلور جوبلی کے موقع پر بھی ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا تھا۔






