1997-11-07
2458 Views
پاک فضائیہ کے سربراہ۔ ایر چیف مارشل پرویز مہدی قریشی
ایر چیف مارشل پرویز مہدی قریشی
(سات نومبر ۱۹۹۷ء تا بیس نومبر ۲۰۰۰ء)
پاکستان فضائیہ کے پندرہویں سربراہ ایر چیف مارشل پرویز مہدی قریشی یکم اکتوبر 1943ء کو پیدا ہوئے تھے ۔ انھوں نے 1961ء میں پی ایف اکیڈمی ،رسال پور میں شمولیت اختیار کی اور شمشیر اعزازی کے ساتھ گریجویشن مکمل کیا۔ 1965ء، 1971ء اور 1999ء تینوں جنگوں میں حصہ لیا ۔ 7نومبر 1997ء کو پاک فضائیہ کے چیف آف اسٹاف مقرر ہوئے اورتین برس تک اس منصب پر فائز رہے۔ 20نومبر 2000ء کواس عہدے سے ریٹائر ہوئے۔ نشان امتیاز(ملٹری)، ہلال امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز( ملٹری) اور ستارہ بسالت کے اعزازات حاصل کرچکے ہیں ۔