Pak Philex 83
لاہورمیں ڈاک ٹکٹوں کی نمائش PAK PHILEX' 83کا آغاز

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

13نومبر1983ء کو لاہورمیں ڈاک ٹکٹوں کی ایک چھ روزہ نمائش  PAK PHILEX' 83کا آغاز ہوا۔ اس سلسلے میں پاکستان کے محکمہ ڈاک نے چھ ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جو آپس میں جڑے ہوئے تھے اور ان پر قدیم لاہور کی 1852ء کی ایک پینٹنگ کا عکس چھاپا گیا تھا ۔ یہ پینٹنگ لاہور کے شاہی قلعہ اور بادشاہی مسجد کے عکس پر مشتمل تھی۔ ان تمام ڈاک ٹکٹو ں کی مالیت 60،60پیسے تھی اور ان پر NATIONAL STAMP EXHIBITION Lahore Museum  13-18 Nov. 1983 کے الفاظ طبع کیے گئے تھے۔یہ خوب صورت سیٹ  جسے پاکستان سیکیورٹی کارپوریشن کی ڈیزائنر سلطانہ جبیں نے ڈیزائن کیا تھا، ڈاک ٹکٹ جمع کرنے والے شائقین میں بہت پسند کیا گیا ۔

UP