2005-12-14
3054 Views
سسٹر برنیس وارگس کی وفات
سسٹر برنیس وارگس
٭14 دسمبر 2005ء کو پاکستان کی مشہور رفاہی شخصیت سسٹر برنیس وارگس کراچی میں وفات پاگئیں۔
سسٹر برنیس وارگس 10 مارچ 1926ء کو میکسیکو میں پیدا ہوئی تھیں۔ 27 سال کی عمر میں وہ نن بنیں۔ 1954ء میں پیرس میں سپیریئر جنرل نے انہیں بیرون ملک خدمات کے لئے منتخب کرکے پاکستان بھیج دیا۔جہاں آرچ بشپ کی درخواست پر انہیں اوران کی ساتھیوں کو جذام کی مریضوں کی خدمات انجام دینے کے لئے کہا گیا چنانچہ 16 اگست 1956ء کو سسٹر برنیس وارگس نے کراچی میں میری ایڈیلیڈ لیپروسی سینٹر قائم کیا۔ سسٹر برنیس وارگس نے اپنی تمام زندگی جذام کے مریضوں کی خدمت کے لئے وقف کردی ۔ ان کے انتقال کے وقت تک اس ادارے میں 52450 مریضوں کا علاج کیا جاچکا تھا۔