1968-05-25
3036 Views
قاضی نذر الاسلام کے یادگاری ڈاک ٹکٹ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
25 مئی 1968ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے بنگال کے مشہور شاعر قاضی نذر الاسلام کی 69 ویں سالگرہ کے موقع پر دو ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا مگر ہوا یوں کہ ان ڈاک ٹکٹوں پر قاضی نذر الاسلام کی تاریخ پیدائش 25 مئی 1899ء کی بجائے 25 مئی 1889ء شائع ہوگئی چنانچہ حکومت نے فوری طور پر یہ ڈاک ٹکٹ واپس لے لیے اور ایک ماہ بعد 25 جون1968ء کو صحیح تاریخ والے ڈاک ٹکٹ جاری کردئیے۔
حکومت کو ڈاک ٹکٹ پر طبع ہونے والی یہ غلطی فوراً ہی معلوم ہوگئی تھی مگر اس کے باوجود یہ ڈاک ٹکٹ چند ڈاک خانوں میں فروخت ہوگئے۔ ڈاک ٹکٹ جمع کرنے کے شائقین نے ان ’’غلط‘‘ ڈاک ٹکٹوں کو ہاتھوں ہاتھ لیا۔ آج تک یہ ڈاک ٹکٹ بڑے مہنگے داموں فروخت ہوتے ہیں۔ یہ ڈاک ٹکٹ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے ڈیزائنر فضل کریم نے ڈیزائن کیے تھے۔