1962-06-08
2665 Views
نئے آئین پر یادگاری ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
8 جون 1962ء کوپاکستان کا نیا آئین نافذ ہوا اور اسی روز صدر ایوب خان نے ملک سے مارشل لاء ختم کرنے کا اعلان کرکے صدر کے عہدے کا ازسرنو حلف اٹھالیا۔اس موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے بھی ایک تکونا یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پر پاکستان کے قومی پھول چنبیلی سے پاکستان کا نقشہ بنا ہوا تھا ۔اس ڈاک ٹکٹ پر اردو میں علامہ اقبال کا ایک مصرع ’’ یقیں محکم، عمل پیہم ، محبت فاتح عالم‘‘تحریر کیا گیا تھا ۔