1999-07-07

کیپٹن کرنل شیر خان/ نشانِ حیدر
٭ 7جولائی 1999ء کو معرکہ کارگل کے عظیم ہیرو، پاکستان کے نامور سپوت اور سندھ رجمنٹ کی جانب سے پہلا نشان حیدر حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان نے جام شہادت نوش کیا۔
وہ یکم جنوری 1970ء کو ضلع صوابی کے مشہور گائوں نواں کلی میں پیدا...
1926-07-07

احمد پرویز
٭7جولائی 1926ء پاکستان کے نامور مصور احمد پرویز کی تاریخ پیدائش ہے۔
احمد پرویز 7جولائی 1926ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنی تعلیم سینٹ جوزف کالج، بارہ مولا اور گورڈن کالج راولپنڈی میں حاصل کی۔ 1952ء میں ان کی مصوری کی پہلی نمائش پنجاب یونیورسٹی لاہور کے...
2008-07-07

خاطر غزنوی
٭ اردو اور ہندکو کے نامور شاعر اور ادیب خاطر غزنوی کا اصل نام محمد ابراہیم بیگ تھا اور وہ 25 نومبر 1925ء کو پشاور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنی عملی زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان پشاور سے کیا۔ بعدازاں پشاور یونیورسٹی سے اردو زبان میں ایم اے کیا اور اسی شعبہ میں...