1959-12-07
4244 Views
سلیم یوسف کی پیدائش
سلیم یوسف
٭7 دسمبر 1959ء پاکستان کے معروف کرکٹر سلیم یوسف کی تاریخ پیدائش ہے۔
سلیم یوسف کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز5 مارچ 1982ء کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ سے کیا۔ سلیم یوسف پاکستانی کرکٹ ٹیم میں وکٹ کیپر کی پوزیشن پر کھیلتے تھے۔ انہوں نے مجموعی طور پر 32ٹیسٹ میچوں میں حصہ لیا جس میں انہوں نے 91 کھلاڑیوں کو کیچ آئوٹ اور 13 کھلاڑیوں کو اسٹمپڈ کیا۔ انہوں نے 86 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی اور 81 کھلاڑیوں کو کیچ آئوٹ اور 22 کھلاڑیوں کو اسٹمپڈ کیا۔ وہ کراچی میں مقیم ہیں۔