Birth of Aazar Zobi
آذرذوبی کی پیدائش

آذرذوبی

٭پاکستان کے نامور مصور، مجسمہ ساز اور درون خانہ آرائش کے ماہر آذرزوبی کا اصل نام عنایت اللہ تھا اور وہ 28 اگست 1922ء کو قصور میں پیدا ہوئے تھے۔
1943ء میں انہوں نے میو اسکول آف آرٹ لاہور سے مصوری کی تعلیم مکمل کی۔ 1950ء سے 1953ء کے دوران انہوں نے اسکالر شپ پراٹلی میں مصوری کی مزید تعلیم حاصل کی اور 1954ء میں پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فائن آرٹس میں اپنی مصوری کی پہلی سولو نمائش کی۔ بعدازاں وہ کراچی منتقل ہوگئے جہاں 1956ء میں انہوں نے شعور کے نام سے ایک خوب صورت ادبی جریدہ جاری کیا۔ اسی دوران وہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے اسکول آف آرٹس میں تدریس کے فرائض انجام دیتے رہے اوراس اسکول کے پرنسپل بھی رہے۔ 1968ء میں انہوں نے اسکول آف ڈیکور کے نام سے مصوری،مجسمہ سازی اوردرون خانہ آرائش کی تربیت کا ایک ادارہ قائم کیا۔ 1980ء میں حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔
یکم ستمبر 2001ء کو آذرزوبی کراچی میں وفات پاگئے اور کراچی ہی میں ڈیفنس سوسائٹی کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔

UP