Death of Qari Zahir Qasmi
قاری زاہر قاسمی کی وفات

قاری زاہر قاسمی

٭4 ستمبر 1988ء کو پاکستان کے نامور قاری، قاری زاہر القاسمی امریکی ریاست ورجینیا میں وفات پاگئے۔
قاری زاہر قاسمی 1922ء میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا تعلق دارالعلوم دیوبند کے مشہور عالم دین مولانا قاسم نانوتوی کے خانوادے سے تھا۔ انہیں 14 اور 15 اگست کی درمیانی شب ریڈیو پاکستان لاہور سے تلاوت کلام پاک کا منفرد اعزاز حاصل تھا۔ قاری زاہر قاسمی کا پورا خانوادہ تلاوت کلام پاک کے حوالے سے معروف ہے اور ان کے بھائی قاری شاکر قاسمی اور فرزند قاری وحید ظفر قاسمی بھی پاکستان کے نامور قاریوں میں شمار ہوتے ہیں۔
 

UP