سید سجاد ظہیر
٭5 نومبر 1905ء اردو ادب میں ترقی پسند تحریک کے بانی، ممتاز ادیب، دانش ور اور سیاسی رہنما سید سجاد ظہیر کی تاریخ پیدائش ہے۔ ان کا تعلق لکھنؤ کے ایک ذی علم گھرانے سے تھا۔ 1936ء میں انہوں نے لندن میں انجمن ترقی پسند مصنّفین کی بنیاد رکھی جو بہت جلد اردو کی مقبول ترین ادبی تحریک بن گئی۔ قیام پاکستان کے بعد پاکستان چلے آئے جہاں وہ کچھ عرصے راولپنڈی سازش کیس کے سلسلہ میں پابند سلاسل بھی رہے۔ اس مقدمے سے رہائی کے بعد جولائی 1955ء میں وہ بھارت واپس چلے گئے جہاںبھارت کے وزیراعظم جواہر لعل نہرو نے ان سے بھارت میں سکونت اختیار کرنے کی درخواست کی چنانچہ ایسا ہی ہوا اور سید سجاد ظہیر دوبارہ بھارت کے شہری بن گئے۔سید سجاد ظہیر نے 13 ستمبر 1973ء کو سوویت یونین میں وفات پائی جہاں وہ ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے۔ان کی تصانیف میں لندن کی ایک رات، روشنائی اور پگھلا نیلم خصوصاً قابل ذکر ہیں۔






