1994-07-20
4750 Views
لیلیٰ شہزادہ کی وفات
لیلیٰ شہزادہ
٭20جولائی 1994ء کو پاکستان کی نامور مصورہ لیلیٰ شہزادہ اسلام آباد میں وفات پاگئیں۔
لیلیٰ شہزادہ 1925ء میں انگلستان میں لٹل ہیمپٹن کے مقام پر پیدا ہوئی تھیں۔ انہوں نے ڈرائنگ سوسائٹی لندن سے مصوری کی تعلیم حاصل کی۔ 1958ء سے 1960ء کے دوران انہیں مشہور مصور اے ایس ناگی سے مصوری کی تربیت حاصل کرنے کا موقع ملا۔ 1960ء میں کراچی میں ان کی مصوری کی پہلی انفرادی نمائش ہوئی ۔ ان کی مصوری کا خاص موضوع بدھ ازم اور وادیٔ سندھ کی تہذیب تھا۔ ان کی مصوری کی متعدد نمائشیں پاکستان کے مختلف شہروں اور بیرون ملک ہوئی تھیں۔