محسن کمال کی پیدائش

محسن کمال

٭16جون 1963ء پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر محسن کمال کی تاریخ پیدائش ہے۔
محسن کمال لائلپور( فیصل آباد) میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 19 مارچ 1984ء کو لاہور میں انگلستان کے خلاف کیا۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے سوویں کھلاڑی تھے۔ محسن کمال نے مجموعی طور پر 9 ٹیسٹ میچ کھیلے۔ انہوں نے 822 رنز دے کر 24 وکٹیں حاصل کیں اور کل 37 رنز اسکور کیے۔ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں انہوں نے 19 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 760 رنز دے کر 21 وکٹیں حاصل کیں اور کل 27 رنز اسکور کیے۔

UP