1995-05-04
2470 Views
سپریم کورٹ کی نئی عمارت کا افتتاح
سپریم کورٹ آف پاکستان
٭4 مئی 1995ء کو وزیراعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو نے اسلام آباد میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی نئی عمارت کا باضابطہ افتتاح کیا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان اس عمارت میں دو برس پہلے منتقل ہوچکی تھی اور تب سے اب تک وہیں کام کررہی تھی۔ اس عمارت کا سنگ بنیاد محترمہ بے نظیر بھٹو نے ہی اپنے پہلے دور حکومت میں 25 اکتوبر 1989ء کو رکھا تھا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کی خوب صورت اور پرشکوہ عمارت کا ڈیزائن جاپان کی مشہور آرکیٹیکچرل فرم میسرز کنیزو ٹانگے ایسوسی ایٹس نے تیار کیا تھا اور اسے پی پیک (پاکستان انوائرمینٹل پلاننگ اینڈ آرکیٹیکچرل کنسلٹنٹس) کی نگرانی میں تعمیر کیا گیا تھا۔ اس عمارت کا کل کورڈ ایریا 3,39,861 مربع فٹ ہے۔