Death of Ustad Shuja Ullah
استاد شجاع اللہ کی وفات

استاد شجاع اللہ

٭20 اپریل 1980ء کو پاکستان کے مشہور مصور استاد شجاع اللہ لاہور میں وفات پاگئے۔
استاد شجاع اللہ 1912ء میں الور میں پیدا ہوئے تھے جہاں ان کے بزرگ دہلی سے آکر آباد ہوئے تھے۔ استاد شجاع اللہ کے والد بھی ایک اچھے مصور تھے جنہوں نے شجاع اللہ کو منی ایچر پینٹنگ بنانے کے ساتھ اس پینٹنگ کے لئے خصوصی کاغذ، جسے وصلی کہا جاتا ہے تیار کرنے کی بھی تربیت دی۔
قیام پاکستان کے بعد استاد شجاع اللہ پاکستان آگئے اور پہلے راولپنڈی اور پھر لاہور میں سکونت پذیر ہوئے۔ استاد شجاع اللہ تقریباً 20برس تک پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فائن آرٹس اور نیشنل کالج آف آرٹس سے وابستہ رہے۔
استاد شجاع اللہ منی ایچر پینٹنگ کے مختلف اسالیب کے جنہیں کانگڑا، راجپوت، دکنی اور مغل کے نام سے یاد کیا جاتا ہے ماہر تھے۔ وہ حاجی محمد شریف کے بعد منی ایچر پینٹنگ کے سب سے بڑے مصور تسلیم کئے جاتے ہیں۔
 

UP