Death of Sher Mir Behar
شیر میر بحر کی وفات

شیر میر بحر

٭28 مارچ 1985ء کو سندھ کے مشہور ملہہ پہلوان، رستم سندھ شیر میر بحر دنیا سے رخصت ہوئے۔
شیر میر بحر 21 جون 1924ء کو ضلع نوشہروفیروز کی تحصیل کنڈیارو میں پیدا ہوئے تھے۔ گائوں کے لڑکوں کے ساتھ ملاکھڑے کرتے کرتے بہت جلد وہ سندھ کے ایک مشہور ملہہ پہلوان بن گئے۔ 1962ء میں ہالا میں ایک دنگل میں انہوں نے چیکوسلواکیہ کے پہلوان جارج زیبسکو کو شکست دی اور شیر سندھ کا خطاب حاصل کیا۔ بعدازاں انہوں نے بھارت اور جاپان کے کئی نامی پہلوانوں کو بھی ہرایا۔
شیر میر بحر کے فن کے قدر دانوں میں سابق والی ریاست خیرپور میر علی مراد خان تالپور، صدر فیلڈ مارشل محمد ایوب خان اور وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو بھی شامل تھے۔ وزیراعظم بھٹو نے انہیں 1974ء میں ملہہ کا قومی کوچ مقرر کیا تھا مگر ان کی حکومت کے خاتمے کے بعد شیر میر بحر کی یہ ملازمت ختم ہوگئی۔وہ گوٹھ پہلوان شیر میر بحر تعلقہ کنڈیارو ضلع نوشہرو میں آسودۂ خاک ہیں۔
 

UP