2006-03-28


روبینہ بدر کی وفات
گلوکارہ روبینہ بدر
٭28 مارچ 2006ء کو پاکستان کی مشہور گلوکارہ روبینہ بدر کینسر کے ہاتھوں کراچی میں وفات پاگئیں۔ ان کی عمر 50 سال تھی۔
روبینہ بدر نے ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔پاکستان ٹیلی وژن پر ان کا گایا ہوا نغمہ تم سنگ نیناں لاگے ان کے کیریئر کا ایک اہم سنگ میل سمجھا جاتا ہے۔بعدازاں انہوں نے متعدد فلموں میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایاجن میں ایماندار، چکر باز، شوکن میلے دی، حکم دا غلام، انتظار، پردہ نہ اٹھائو، عزت اور خانزادہ کے نام سرفہرست ہیں۔