Death of Bob Wolmer
باب وولمر کی وفات

باب وولمر

٭18 مارچ 2007ء کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ بوب وولمر دل کا دورہ پڑنے سے اچانک وفات پاگئے۔
بوب وولمر عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آئر لینڈ کے ہاتھوں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکست پر بے حد دلبرداشتہ تھے۔ اپنی وفات سے کچھ دیر پہلے بوب وولمر نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی قوم سے معذرت طلب کی تھی اور کہا تھا کہ آئر لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی شکست میری زندگی کے تلخ لمحات میں سے ایک ہیں، میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے پاکستانی قوم سے معافی چاہتا ہوں۔
بوب وولمر 18 مارچ 1948ء کو کان پور میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد کلیرنس وولمر بھی کرکٹر تھے اور انہوں نے رانجی ٹرافی میں یوپی کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ بوب وولمر نے انگلستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے کیریئر میں 19 ٹیسٹ، 6 ایک روزہ میچ اور 350 فرسٹ کلاس میچ کھیلے تھے۔بوب وولمر کو 2005ء میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا تھا۔ اس سے قبل انہیں واروک شائر اورجنوبی افریقہ کی ٹیم کی کوچنگ کا بھی اعزاز حاصل رہا تھا۔ حکومت پاکستان نے بوب وولمر کی وفات کے 5 دن بعد 23 مارچ 2007ء کو انہیں ستارۂ امتیاز کا اعزاز عطا کیا تھا۔ انہوں نے آرٹ اینڈ سائنس آف کرکٹ کے نام سے ایک کتاب بھی تحریر کی تھی۔
 

UP