2013-08-14
2759 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔شاہد عبداللہ
شاہد عبداللہ
پاکستان کے نامور آرکیٹکٹ شاہد عبداللہ نے آرکیٹیکچر میں بیچلرز کی ڈگری، یونیورسٹی آف الی نوائے (شکاگو) سے حاصل کی۔ ایک سال کا عملی تجربہ حاصل کرنے کے بعد 1975 میں وطن واپس لوٹے اور پیار علی مہر علی ایسوسی ایٹس سے وابستہ ہوگئے۔ 1979 میں انھوں نے ارشد عبداللہ کے اشتراک سے ارشد شاہد عبداللہ کے نام سے آ رکٹیکچرل فرم قائم کی۔ 1990 میں میں انہوں نے کراچی میں انڈس ویلی اسکول آف آرٹ قائم کرنے میں فعال کردار ادا کیا۔ 2008 میں انھوں نے دی ہنر فاونڈیشن کے نام سے ایک نان پرافٹ ادارہ قائم کیا۔
حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں 14 اگست 2013ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔