2012-08-14
3382 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ دُر محمد کاسی
دُر محمد کاسی
پاکستان ٹیلی وژن کے ایک معروف پروڈیوسردر محمد کاسی 10 مارچ 1946ء کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔ یکم نومبر 1974ء جو پاکستان ٹیلی وژن سے بطور پروڈیوسر وابستہ ہوئے اور بعد ازاں پروگرام مینیجر اور جنرل مینیجر کے عہدوں پر بھی فائز رہے۔ اپنے ڈراموں اور دستاویزی فلموں کی وجہ معروف ہیں اور اس سلسلے میں متعدد اعزازات حاصل کرچکے ہیں۔ ایک کتاب ’’دی آرٹ آف ڈاکیومنٹری پروڈکشن‘‘ کے مصنف بھی ہیں۔حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں 14 اگست 2012ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔