2005-08-14
4558 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ شیریں پاشا
شیریں پاشا
پاکستان کی معروف فلم ساز شیریں پاشا دستاویزی فلمیں بنانے میں اختصاص رکھتی ہیں اور کئی ملکی اور بین الاقوامی ایوارڈز جیت چکی ہیں۔ نیشنل کالج آف آرٹس، لاہور کے فلم اور ٹی وی ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ بھی رہ چکی ہیں۔ اس سے قبل وہ پاکستان ٹیلی وژن سے وابستہ تھیں۔
حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2005ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔