Sahira Kazmi
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ ساحرہ کاظمی

ساحرہ کاظمی

پاکستان کی معروف اداکارہ، پروڈیوسر اور ڈائرکٹر ساحرہ کاظمی ماضی کے معروف اداکار شیام کی بیٹی اور پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے نامور اداکار راحت کاظمی کی بیوی ہیں۔ انھوں نے ستر کی دہائی میں پی ٹی وی کے راولپنڈی مرکز سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور چند مشہور ٹی وی سیریلز میں انتہائی کامیاب اداکاری کی۔ ان کے مشہور ٹی وی سیریلز میں پرچھائیاں اور تیسرا کنارہ وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے ڈراموں کی پروڈکشن شروع کر دی۔ ان کے تیار کردہ ڈراموں میں تپش، دھوپ کنارے، حوا کی بیٹی، نجات اور زیب النسا کے نام سر فہرست ہیں۔ پی ٹی وی کے کئی مشہور نغمے بھی پروڈیوس کیے جن میں عالمگیر کا دیکھا نہ تھا اور محمد علی شہکی اور علن فقیر کا ترے عشق میں جو بھی ڈوب گیا سر فہرست ہیں۔
حکومت پاکستان نے انھیں 14 اگست 2011 ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

UP