2011-08-14
3411 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ صبا حمید
صبا حمید
پاکستان کی معروف اداکارہ صبا حمید معروف ادیب حمید اختر کی صاحبزادی ہیں۔ وہ 21 جون 1957ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ پہلے صبا پرویز کے نام سے ڈراموں میں کام کرتی تھیں۔ ان کے مشہور ڈراموں میں فیملی فرنٹ، ڈولی کی آئے گی برات، ٹاکے کی آئے گی برات، آذر کی آئے گی برات، میں عبدالقادر ہوں، داستان، قید تنہائی، عکس، مستانہ ماہی، تھکن، ایک تمنا لاحاصل سی،ایک نئی سنڈریلا اور میری دلاری کے نام شامل ہیں۔ حکومت پاکستان نے انھیں 14 اگست 2011 ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔