اداکارہ میرا
پاکستان کی معروف اداکارہ اور ماڈل میرا کا اصل نام ارتضیٰ رباب ہے اور وہ 12 مئی 1977ء کو پیدا ہوئی تھیں۔ میرا کی فنی زندگی کا آغاز تھیٹر سے ہوا لیکن بہت جلد وہ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے لگیں۔ میرا کی پہلی فلم کانٹا 1995ء میں ریلیز ہوئی تاہم ان کی شہرت کا آغاز 1996ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’’کھلونا‘‘ سے ہوا۔ اس فلم میں انھوں نے بہترین اداکاری کا نگار ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ 2005ء میں بھارت میں بننے والی ان کی پہلی فلم نظر ریلیز ہوئی جس میں میرا کے کردار کو خاصی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
میرا کی مشہور فلموں میں گنز اینڈ روزز، مجھے جینے دو، گھر کب آئوگے، بلی، کھوئے ہو تم کہاں، چلو عشق لڑائیں، فائر، سلاخیں، کسک،گاڈ فادر اور کھلے آسمان کے نیچے شامل ہیں۔
حکومت پاکستان نے انھیں 14 اگست 2011 ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیاتھا۔