2007-08-14
3437 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ عبدالکریم بلوچ
عبدالکریم بلوچ
پاکستان ٹیلی وژن کے معروف ڈائرکٹر اور منتظم عبدالکریم بلوچ 1938ء میں کراچی میں پیدا ہوئے تاہم جلد ہی وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ کوٹری میں مقیم ہوگئے۔ انھوں نے سندھ یونیورسٹی ، جامشورو سے سندھی ادب میں ایم اے کیا اور پہلے ریڈیو پاکستان ، حیدرآباد اور پھر کراچی ٹیلی وژن سے وابستہ ہوئے۔ انھوں نے پشاور اور کوئٹہ مراکز پر بھی خدمات انجام دیں۔ 7 اگست 2008ء کو ان کا انتقال ہوگیا اور وہ کوٹری میں آسودہ خاک ہوئے۔
حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2007ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ پاکستان کے نامور اداکار ساقی ان کے حقیقی بھائی تھے۔