2003-08-14
4360 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ ڈاکٹر نجمہ نجم
ڈاکٹر نجمہ نجم
پاکستان کی معروف ماہر تعلیم ڈکٹر نجمہ نجم نے باولنگ گرین اسٹیٹ یونیورسٹی سے فلبرائٹ اسکالر شپ پرنیوروسائنسز کے شعبے میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی اسناد حاصل کیں۔ وہ تدریس کے شعبہ میں 40 سال کا تجربہ رکھتی ہیں۔ انھوں نے پاکستان کی پہلی خواتین یونیورسٹی فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی، راولپنڈی کی پہلی وائس چانسلر ہونے کا اعزاز حاصل کیا بعد ازاں انہوں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی، گلگت میں بھی وائس چانسلر کے فرائض انجام دئیے۔ ۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2003ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔