1996-08-14
2268 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ محسن علی
محسن علی
پاکستان ٹیلی وژن کے معروف ڈائریکٹر سید محسن علی 1941ء کے لگ بھگ پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 1967ء میں پاکستان ٹیلی وژن سے وابستگی اختیار کی۔ ان کے مشہور ٹیلی وژن ڈراموں میں شہ زوری، کرن کہانی، انکل عرفی، تعبیر، شاہین اور جناح سے قائد کے نام سرفہرست ہیں۔ حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور پاکستان ٹیلی وژن نے لائف اچیومنٹ ایوارڈ عطا کیا تھا۔
سید محسن علی 23 مئی 2003ء کو کراچی میں وفات پاگئے۔ وہ گلشن اقبال کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔
حکومت پاکستان نے ان کی فنی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں 14 اگست 1996ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔