1994-08-14
3281 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ ناہید صدیقی
ناہید صدیقی
پاکستان کی نامور کتھک رقاصہ ناہید صدیقی 1949میں پیدا ہوئیں۔ مشہور اداکارہ طلعت صدیقی کی صاحبزادی اور عارفہ صدیقی کی بڑی بہن ہیں۔ لاہور کالج آف ہوم اکنامکس سے گریجویشن کیا اور مہاراج غلام حسین کتھک اور پنڈت برجو مہاراج سے کلاسیکی رقص کی تربیت حاصل کرنے کے بعد پی آئی اے آرٹس اکیڈمی سے وابستہ ہوگئیں۔ اسی دوران ان کی شادی ضیا محی الدین سے ہوئی۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن سے رقص کا پروگرام پائل شروع کیا جسے عالمی اعزازات سے نوازا گیا۔ 14 اگست 1994ء کو انہیں حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔