1989-08-14
2430 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ جمیل بسمل
جمیل بسمل
ٹی وی، فلم اور تھیٹر کے معروف اداکار جمیل بسمل 1947میں میرٹھ میں پیدا ہوئے۔ انہو ں نے 600سے زیادہ ڈراموں میں کام کیا اور خود بھی ساٹھ کے لگ بھگ ڈرامے تحریر کیے۔ ان کے مشہور ڈراموں میں ہائوس فل، شہر دی کڑیاں پنڈوچ اور اندھیرے کے چور معروف ہیں۔ انہوں نے بچوں کے تھیٹر کی بنیاد رکھی تھی اور اس حوالے سے بے پناہ کام کیا تھا۔ جمیل بسمل کے معروف شاگرد وں میں شیبا بٹ اور حامد رانا شامل ہیں۔ ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 1989ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔
جمیل بسمل کا انتقال12 مئی 2005ء کو لاہور میں ہوا۔