1986-08-14
4024 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ شاہزاد خلیل
شاہزاد خلیل
پاکستان ٹیلی وڑن کے ممتاز پروڈیوسر شاہزاد خلیل 1944ء میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ پاکستان ٹیلی وژن کے چند نمایاں ڈرامہ پروڈیوسرز میں شمار ہوتے تھے۔ ان کے مشہور ڈراموں اور ڈرامہ سیریلز میں پلیٹ فارم، سایہ، پناہ، پناہ 2، تیسری منزل، تیسرا کنارا، تنہائیاں، راشد منہاس اور دھوپ کنارے کے نام سرفہرست تھے۔ انہیں متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا تھا، جن میں کئی پی ٹی وی ایوارڈز اور 14 اگست 1986ء کو عطا کیا جانے والا صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی شامل تھا۔ ان کے انتقال کے بعد کراچی کی ایک سڑک کو بھی ان کے نام سے منسوب کیا گیا۔
شاہزاد خلیل کراچی 23 دسمبر 1989ء کو حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے کراچی میں وفات پاگئے۔وہ کراچی ہی میں ڈیفنس سوسائٹی کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔