الحاج منصور تابش
پاکستان کے نامور نعت خواں منصور تابش 9 ستمبر 1928ء کو سہارن پور میں پیدا ہوئے تھے اور ان کا اصل نام منصور الفاروقی تھا۔ ابتدائی تعلیم سہارن پور سے ہی حاصل کی۔ بعد ازاں علی گڑھ سے ایف اے کا امتحان پاس کیا۔ قیام پاکستان کے بعد راولپنڈی میں سکونت اختیار کی اور گورڈن کالج راولپنڈی سے ایم اے کا امتحان پاس کیا۔ ایک طویل عرصے تک ریڈیو پاکستان سے وابستہ رہے اور اسٹیشن ڈائرکٹر کے عہدے سے ریٹائر ہئے۔ طبعی میلان شاعری کی طرف تھااور نعتیہ شاعری کی طرف میلان رکھتے تھے۔ معروف نعت خواں خورشید احمد کی پڑھی ہوئی ’’یہ سب تمہارا کرم ہے آقا‘‘ سے شہرت پائی۔ یہ نعت جناب خالد محمود نقشبندی نے تحریر کی ہے۔ اس کے علاوہ ان کی پڑھی ہوئی نعتوں میں جسے چاہے اس کو نواز دے اور زمیں و زمان تمہارے لیے، بے حد مقبول ہیں۔
حکومت پاکستان نے جناب منصور تابش کو 14 اگست 1981ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا ۔ ان کا انتقال 6اپریل 2007ء کو راولپنڈی میں ہوا۔