1999-10-02
2649 Views
پاک بحریہ کے سربراہ۔ ایڈمرل عبدالعزیز مرزا
ایڈمرل عبدالعزیز مرزا
(دو،اکتوبر ۱۹۹۹ء تا ۲ ۔اکتوبر ۲۰۰۲ء)
پاک بحریہ کے پندرہویں سربراہ ایڈمرل عبدالعزیز مرزا 1943ء میں پیدا ہوئے اور 1965ء میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ 1965ء اور 1971ء اور کارگل کی جنگوں میں حصہ لیا۔ 2 اکتوبر 1999ء کو پاکستان بحریہ کے چیف آف اسٹاف بنے اور 2 اکتوبر 2002ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے سعودی عرب میں سفارت کار کے فرائض بھی انجام دیے۔ انہیں ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال امتیاز( ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور ستارہ بسالت کے ا عزازت عطا ہوئے ہیں۔