1969-09-01
4129 Views
پاکستان نیوی کے سربراہ۔ وائس ایڈمرل مظفر حسن
وائس ایڈمرل مظفر حسن
(یکم ستمبر ۱۹۶۹ء تا ۲۲ دسمبر ۱۹۷۱ء)
پاکستان کی بحری افواج کے پانچویں کمانڈر انچیف وائس ایڈمرل مظفر حسن1920 ء میںلکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1941ء میں رائل انڈین نیوی میں کمیشن حاصل کیا تھااور دوسری عالمی جنگ کے دوران یورپی محاذ کی کئی اہم لڑائیوں میں حصہ لیا تھا۔ قیام پاکستان کے بعد انہوں نے پاک بحریہ میں خدمات انجام دینی شروع کیں۔ یکم ستمبر 1969ء تا 22 دسمبر1971ء کے دوران وہ پاکستان بحریہ کے کمانڈر انچیف رہے۔ 1971 ء کی جنگ کے بعد انہیں ان کے عہدے سے جبری طور پر ریٹائر کردیا گیا جس کے بعدبقیہ زندگی انھوں نے گوشہ گمنامی میں گزاری۔ 24 مئی 2012ء کو ان کا انتقال ہوگیا۔