2003-03-18
2757 Views
پاک فضائیہ کے سربراہ۔ ایر چیف مارشل کلیم سعادت رانا
ایر چیف مارشل کلیم سعادت رانا
(اٹھارہ مارچ ۲۰۰۳ء تا اٹھارہ مارچ ۲۰۰۶ء)
پاکستان فضائیہ کے سترہویں سربراہ ایر چیف مارشل کلیم سعادت رانا 12 دسمبر 1951ء کو لائل پور (موجودہ فیصل آباد) میں پیدا ہوئے تھے ۔ انھوں نے 13 مارچ 1971ء کو پاک فضائیہ میں کمیشن حاصل کیا اور 1971ء اور 1999ء دونوں جنگوں میں حصہ لیا۔ 1980ء سے 1983ء کے دوران انھوں نے ڈیپوٹیشن پر الجزائر کی فضائیہ میں خدمات انجام دیں۔ 20فروری 2003ء کو ایر چیف مارشل مصحف علی میر کی ناگہانی وفات کے کوئی ایک ماہ بعد 18 مارچ 2003ء کو انھیںپاک فضائیہ کاچیف آف اسٹاف مقرر کردیا گیا۔ وہ اس عہدے پر 18 مارچ 2006ء تک فائز رہے۔ انھیں حکومت پاکستان نے نشان امتیاز(ملٹری) ، ہلال امتیاز (ملٹری) ، ستارہ امتیاز( ملٹری)، تمغہ امتیاز(اعزازی) اور ستارہ بسالت کے اعزازات عطا کیے تھے۔ جبکہ انھیں لیجن آف آنر کا اعزاز بھی ملا تھا ۔