2000-11-20
3372 Views
پاک فضائیہ کے سربراہ۔ ایر چیف مارشل مصحف علی میر
ایر چیف مارشل مصحف علی میر
(بیس نومبر ۲۰۰۰ء تا ۲۰ فروری ۲۰۰۳ء)
پاکستان فضائیہ کے سولہویں سربراہ ایر چیف مارشل مصحف علی میر5مارچ 1947ء کو لاہور میںپیدا ہوئے تھے۔ انھوں نے 21جنوری 1968ء کو پاک فضائیہ میں کمیشن حاصل کیااور 1971ء اور 1999ء دونوں جنگوں میں حصہ لیا۔ 20 نومبر 2000ء کو پاک فضائیہ کے چیف آف اسٹاف مقرر ہوئے۔ 20فروری 2003ء کو ان کا طیارہ کوہاٹ ایرپورٹ کے نزدیک ایک حادثے کا شکار ہوگیا جس میں ایر چیف مارشل مصحف علی میر اپنی اہلیہ اور دیگر سولہ افراد سمیت جاں بحق ہوگئے۔ انھیں حکومت پاکستان نے نشان امتیاز(ملٹری)، ہلال امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز( ملٹری) اور ستارہ بسالت کے اعزازات عطا کیے تھے۔