Air Chief Marshal Anwar Shamim
پاک فضائیہ کے سربراہ۔ ائیر چیف مارشل انور شمیم

ائیر چیف مارشل انور شمیم

(تئیس جولائی ۱۹۷۸ء تا پانچ مارچ ۱۹۸۵ء)

پاکستان فضائیہ کے دسویں سربراہ ائیر چیف مارشل انور شمیم یکم اکتوبر 1931ء کو ہری پور (ہزارہ) میں پیدا ہوئے تھے۔ اُنھوں نے 1952ء میں پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی۔ 1965ء اور 1971ء دونوں جنگوں میں حصہ لیا اور آخر الذکر جنگ میں ستارئہ جرات کا اعزاز حاصل کیا۔ 23جولائی 1978ء کو پاک فضائیہ کے چیف آف اسٹاف مقرر ہوئے اور آٹھ برس تک اس منصب پر فائز رہے۔ 5مارچ 1985ء کو فضائیہ سے ریٹائرہوئے اور 4جنوری 2013ء کو وفات پائی۔

UP