Air Marshal Abdul Rahim Khan
پاک فضائیہ کے سربراہ۔ ائیر مارشل عبدالرحیم خان

ایر مارشل عبدالرحیم خان

(یکم ستمبر ۱۹۶۹ء تا تین مارچ ۱۹۷۲ء)

پاکستان فضائیہ کے ساتویں کمانڈر انچیف ایر مارشل عبدالرحیم خان 25 اکتوبر 1925ء کو پیدا ہوئے تھے۔انھوں نے 5 جون 1944 کو برٹش انڈین ایر فورس میں کمیشن حاصل کیا ۔ قیام پاکستان کے بعد انھوں نے پاکستان فضائیہ کے واحد جیٹ اسکواڈرن کے پہلے کمانڈر، ماری پور بیس کے کمانڈر، پی اے ایف اسٹاف کالج کے سربراہ ، ڈائرکٹر آف پلانز اور ڈائرکٹر آپریشن  کے طور پر خدمات انجام دیں۔ یکم ستمبر 1969ء کو وہ پاک فضائیہ کے سربراہ مقرر ہوئے۔ 1971ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران انھوں نے پاکستان ائرفورس کی قیادت کی لیکن 3 مارچ 1972ء کو ان سے جبری طور پر استعفےٰ لے لیا گیا ۔ کچھ عرصے بعد انھیں اسپین میں پاکستان کا سفیر مقرر کردیا گیا،جہاں وہ 1977ء تک اپنے فرائض انجام دیتے رہے۔ ایر مارشل عبدالرحیم خان کا انتقال 28 فروری 1990ء کو ہوا۔

 

UP