AVM Arthur W B McDonald
پاک فضائیہ کے سربراہ۔ ائیر وائس مارشل سر آرتھر ڈبلیو بی میک ڈونلڈ

ایر وائس مارشل سر آرتھر ڈبلیو بی میک ڈونلڈ

(بیس جون ۱۹۵۵ء تا بائیس جولائی ۱۹۵۷ء)


پاکستان فضائیہ کے چوتھے کمانڈر انچیف ایر وائس مارشل سر آرتھر ڈبلیو بی میک ڈونلڈ 14 جون 1903ء کو جنوبی افریقہ میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد برٹش آرمی میں ڈاکٹر تھے ۔ آرتھر میک ڈونلڈ نے 15 مارچ 1924ء کو رائل ایر فورس میں کمیشن حاصل کیا اور دوسری جنگ عظیم میں شریک ہوئے۔ انھوں نے 20 جون 1955 ء سے 22 جولائی 1957ء  کے دوران پاک فضائیہ کے چوتھے کمانڈر انچیف کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ پاک فضائیہ کے آخری انگریز کمانڈر انچیف تھے ۔انھی کے دور میں پاکستان رائل ایرفورس کا نام بدل کر پاکستان ایر فورس رکھا گیا۔  ایر وائس مارشل سر آرتھر ڈبلیو بی میک ڈونلڈ کا انتقال 26 جولائی 1996 کو ہوا۔

UP