1947-08-15
5726 Views
پاک فضائیہ کے سربراہ۔ وائس ائیر مارشل ایلن پیری کین
وائس ایرمارشل ایلن پیری کین
(پندرہ اگست ۱۹۴۷ء تا سترہ فروری ۱۹۴۹ء)
پاکستان فضائیہ کے پہلے سربراہ وائس ایرمارشل ایلن پیری کین 10 نومبر 1898 کو پیدا ہوئے۔ انھوں نے 1917ء میں انڈین رائل ایر فورس میں کمیشن حاصل کیا اور انھوں نے پہلی اور دوسری جنگ عظیم میں پائلٹ کے طور پر خدمات انجام دیں ۔ قیام پاکستان کے بعد وہ رائل پاکستان ایر فورس کےسربراہ بنے ۔ وائس ایرمارشل ایلن پیری کین کا انتقال 16 مارچ 1987 ء کو ہوا۔ ان کی خود نوشت سوانح عمری ریفلیکٹڈ گلوری کے نام سے شائع ہوئی تھی ۔