2014-12-04
2123 Views
نارمن ای بورلاگ کی سو ویں سال گرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
4 دسمبر 2014ء کوپاکستان کے محکمہ ڈاک نے نوبیل انعام یافتہ سائنسدان اور دنیا میں زرعی انقلاب کے روح و رواں نارمن ای بورلاگ کی سو ویں سال گرہ کے موقع پر ایک یاد گاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس کی مالیت آٹھ روپے تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پرنارمن ای بورلاگ کی ایک خوب صورت تصویر شائع کی گئی تھی اور انگریزی میں NORMAN E. BORLAUG NOBEL PEACE PRIZE LAUREATE FATHER OF THE GREEN REVOLUTION 1914-2014 کے الفاظ تحریر تھے۔ یہ ڈاک ٹکٹ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے ڈیزائنرعادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔