2014-07-11



فرنٹئیر کانسٹیبلری کے قیام کی سوویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
11جولائی 2014ء کو پاکستان مسلح افواج کے قدیم ادار ے فرنٹئیر کانسٹیبلری کے قیام کی سوویں سالگرہ منائی گئی۔ اس موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے آٹھ روپیہ مالیت کا ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر اس ادارے کی تین تصاویر اورا دارے کا لوگو بنا تھا اور انگریزی میں FRONTIER CONSTABULARY 100 YEARS CELEBERATIONS 1913-2013کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن فرنٹئیر کانسٹیبلری نے فراہم کیا تھا۔