1972-01-08
باقی صدیقی کی وفات
باقی صدیقی
٭8 جنوری 1972ء کو اردو اور پنجابی کے نامور شاعر اور ادیب جناب باقی صدیقی انتقال کرگئے۔ باقی صدیقی کا اصل نام محمد افضل تھا اور وہ 20 دسمبر 1908ء کو سہام راولپنڈی میں پیدا ہوئے تھے۔ باقی صدیقی کے شعری مجموعوں میں کچے گھڑے، جم جم، دارو سن، زخم بہار، بار سفر اور زاد راہ کے نام سرفہرست ہیں۔ وہ راولپنڈی میں قبرستان قریشیاں، سہام میں آسودئہ خاک ہیں۔ ان کی لوح مزار پر انہی کے یہ دو اشعار کندہ ہیں :
دیوانہ اپنے آپ سے تھا بے خبر تو کیا
کانٹوں میں ایک راہ بنا کر چلا گیا
باقیؔ، ابھی یہ کون تھا موج صبا کے ساتھ
صحرا میں اک درخت لگا کر چلا گیا






