04 March
محکمہ ڈاک کی پوئٹس آف پاکستان سیریز میں سمندر خان سمندر کے یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

17جنوری2002ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان کے عظیم شاعروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کی سیریز کا ایک ڈاک ٹکٹ سمندر خان سمندر کی یاد میں جاری کیا ۔ اس ڈاک ٹکٹ پر سمندر خان سمندرکا ایک خوب صورت پورٹریٹ شائع کیا گیا تھا۔ دو روپیہ مالیت کا یہ ڈاک ٹکٹ جناب مسعود الرحمٰن نے ڈیزائن کیا تھا اور اس پر انگریزی میں POETS OF PAKISTANاور SAMANDAR KHAN SAMANDR (1901-1990)کے الفاظ تحریر تھے۔

UP