2000-12-14
یونائیٹڈ نیشنز ہائی کمشنر فار ریفیوجیز کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
14دسمبر 2000ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے اقوام متحدہ کے ادارے یونائیٹڈ نیشنز ہائی کمشنر فار ریفیوجیز کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پردو روپے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پریونائیٹڈ نیشنز ہائی کمشنر فار ریفیوجیز کا لوگو بنا تھا اور انگریزی میں UNITED NATIONS HIGH COMMISSIONER FOR REFUGEES کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ پریس کے ڈیزائنرعادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔






