04 October
پاکستان کے اولین ڈاک ٹکٹوں کی پچاسویں سال گرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

پاکستان کے چار اولین ڈاک ٹکٹوں کا سیٹ  9 جولائی 1948ء کوجاری ہواتھا۔ ان ڈاک ٹکٹوں کے اجرأ کی پچاسویں سال گرہ کے موقع پر  4سے 7 اکتوبر 1998ء کو کراچی میں ایک قومی فلیٹیلک نمائش منعقد ہوئی جس میں اس شوق سے وابست سرکردہ افراد نے حصہ لیا۔ اس موقع پرپاکستان کے محکمہ ڈاک نے 4 اکتوبر 1998ء کو ایک یادگاری ڈاک جاری کیا جس پر 50 Years PHILATELY IN PAKISTAN    کے الفاظ تحریر تھے اور  پاکستان کے چاروں اولین ڈاک ٹکٹوںکی تصویر چھپی تھی۔ اس خوبصورت ڈاک ٹکٹ کی مالیت چھ روپے تھی اور اس کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔

UP