Juniper Forests at Ziarat
صنوبر کے درخت کے تحفظ کے یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

14فروری 1995ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک روپے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے ڈیزائنرعادل صلاح الدین نے تیا رکیا تھا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر صنوبر کے درخت کی تصویر طبع کی گئی تھی اورانگریزی میں SAVE JUNIPER FORESTS AT ZIARAT کے الفاظ طبع کیے گئے تھے۔ یہ اس نوع کا دوسرا ڈاک ٹکٹ تھا۔ اس سے قبل 30ستمبر1993ء کو بھی پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایسا ہی ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا تھا۔

 

UP